the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ اچانک بند ہو جانے کے بعد لوگوں کو درپیش کیش کی دقتیں آج کچھ حد تک دور ہونے کی امید ہیں۔ ایک دن کی تیاری کے بعد آج سے ملک بھر کے تمام بینک کھل جائیں گے۔ لوگوں کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے پانچ سو اور ہزار کے پرانے نوٹ تبدیل کرنے کے لئے آر بی آئی نے خصوصی انتظام کیا ہے جس کے تحت لوگ 500 اور 1000 کے نوٹ بدلوانے کے لئے بینک پہنچ رہے ہیں۔  بڑی تعداد میں لوگوں کے پہنچنے سے بینکوں میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ وہیں ملک بھر کے ڈاک خانوں میں بھی لوگوں کی بھاری بھیڑ جٹ رہی ہے۔ دہلی کے سب سے قدیم گول ڈاک خانہ میں لوگ اپنے بڑے نوٹ بدلوانے کے لئے پہنچے ہیں۔ یہی حال دیگر پوسٹ آفسوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں دو ہزار روپے کے نوٹ لوگوں کو ملنے شروع ہو گئے ہیں۔
آر بی آئی کی ہدایات کے مطابق ملک کے تمام بینک آج اور کل دو گھنٹے سے زیادہ کام کریں گے یعنی بینک صبح 10 سے لے کر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کو بھی بینک کھلے رہیں گے۔ آج سے لوگ 500 اور 1000 کے نوٹ جمع کرا سکتے



ہیں جس کے بدلے انہیں 500 اور 2000 کے نئے نوٹ اور دوسرے چھوٹے نوٹ مہیا کرائے جائیں گے۔ اکاؤنٹ ہولڈر جہاں ایک دن میں 10 ہزار روپے نکال سکتے ہیں وہیں اکاؤنٹ نہ ہونے پر 4 ہزار روپے تک کے نوٹ بدلے جا سکتے ہیں۔ ایسے صارفین کو اپنے ساتھ شناختی کارڈ اور آدھار نمبر ساتھ لے کر جانا ہو گا۔
وزیر خزانہ کے مطابق بینکوں کو دستیاب کرنسی مہیا کرائی جا رہی ہے لیکن کیش کی قلت مکمل طور پر دور ہونے میں دو سے تین ہفتے تک کا وقت لگے گا۔ ساتھ ہی نوٹ تبدیل کرنے کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے آج بینکوں میں افرا تفری کا ماحول ہونے کے آثار کی وجہ سے تمام ریاستوں کی پولیس نے بینکوں کی حفاظت کے لئے مکمل انتظام کیا ہے۔ ہنگامے کو روکنے کے لئے دہلی پولیس کے جوان اے ٹی ایم پر بھی تعینات رہیں گے، تاہم اے ٹی ایم جمعہ سے کام کرنا شروع کریں گے۔ وہیں ہریانہ میں پولیس والوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پٹرول پمپ، ہسپتال اور ادویات کی دکانوں پر بھی نظر رکھنے کو کہا گیا ہے تاکہ ان جگہوں پر عوام کو کل تک 500 اور 1000 کے نوٹ کے استعمال میں کوئی دقت نہ آئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.